۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
ایم ڈبلیو ایم پنجاب سیکرٹریٹ

حوزہ / مجلس وحدت مسلمین پنجاب سیکرٹریٹ میں شہید باقر الصدرؒ کی تقاریر پر مشتمل کتاب "آزمائش" پر سٹڈی سرکل کے دورہ کا انعقاد وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی کی موجودگی میں کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پنجاب سیکرٹریٹ میں شہید باقر الصدرؒ کی تقاریر پر مشتمل کتاب "آزمائش" پر سٹڈی سرکل کے دورہ کا انعقاد وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی کی موجودگی میں کیا گیا۔ جس میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، آرگنائزر صوبہ پنجاب ملک اقرارحسین، علامہ سید حسن رضا کاظمی، علامہ نیاز بخاری، آرگنائزر ضلع لاہور نقی مہدی، سیکرٹری پنجاب سید حسین زیدی سید حسن کاظمی، علامہ عباس شیرازی ، نجم خان، شیخ عمران، میڈیا کوآرڈینیٹر پنجاب اسد علی بلتستانی، فصاحت بخاری اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق سٹڈی سرکل کے آغاز میں علامہ سید احمد اقبال رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا: شہید باقر الصدرؒ سے منسوب یہ کتاب نجف اشرف کے علما اور طلاب سے شہید کی دو تاریخی تقریروں پر مشتمل ہے۔جب عراق کی بعثی حکومت کی طرف سے اسلامی نظریات کو نابود کرنے، مومنین، علما اور طلاب کو ملک بدر کرنے سمیت مختلف قسم کے شکنجوں اور اذیتوں کا سلسلہ شروع ہوا تو ایسے میں شہید نے ان حالات کے پیش نظر پہلی تقریر میں اس امتحان و آزمائش کے مختلف پہلوؤں، علما کے طرزفکر اور حوزہ ہائے علمیہ کے امت کے ساتھ ارتباط کے مراحل کو بیان کیا اور دوسرے خطاب میں ابتلا وآزمائش کے قرآنی مفہوم پر روشنی ڈالی۔

سٹڈی سرکل کے اختتام پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ شہید کی فکر کارکنوں تک پہنچانے کیلئے اس قسم کی نشست نہایت مؤثر ثابت ہوگی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .